بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرام وحلال مشروبات بنانے والی کمپنی کی حلال مشروبات کی خرید وفروخت


سوال

پاکستان میں ایک شراب بنانے والی کمپنی ہے، مری بیوری Murree Brewery کے نام سے، یہ کمپنی شراب کے علاوہ دیگر مشروبات (الکوحل کے بغیر) بھی بناتی ہے جیسے bigg apple, bigg lychee, bigg ice, malt drinks جو مارکیٹ میں ہر جگہ عام فروخت ہوتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا مسلمانوں کے لیے اس کمپنی کے بغیر الکوحل والے مشروبات خریدنا جائز ہے؟ اور کیا مسلمان دکان داروں کے لیے اس کمپنی کی بغیر الکوحل والی پروڈکٹس رکھنا اور بیچنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ کمپنی کی  الکحل بغیر والی مشروبات میں اگر  حرام اجزاء بالکل بھی شامل  نہ ہوتے ہوں بایں طور پر کہ  مذکورہ کمپنی میں حرام اور حلال پراڈکٹ بنانے کی مشینریز، برتن اور دیگر اشیاء الگ الگ ہوں، اور کسی طور پر حرام اشیاء کے ذرات حلال مشروب میں شامل نہ ہوتے ہوں تو  مذکورہ کمپنی کی حلال مشروبات  کی خرید وفروخت جائز ہوگی اور دکان پر یہ مشروبات رکھ کر بیچنے کی صورت میں اس کی آمدنی بھی حرام نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200356

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں