آپ نے ایزی پیسہ کیش بیک کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے، اس معاملہ میں یہ وضاحت کر دی جائے کہ میں اس وقت تک 763 روپے کم و بیش کیش بیک حاصل کر چکا ہوں، اب اس حاصل شدہ کیش بیک کی رقم کا کیا کروں؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ رقم کمپنی کو واپس کردی جائے، اگر واپس کرنا ممکن نہ ہو تو ثواب کی نیت کے بغیر مستحقِ زکاۃ افراد میں سے کسی کو بطورِ صدقہ دے دی جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200091
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن