بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الاول 1446ھ 11 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حرم کو مصنوعی حالت میں دیکھنا


سوال

خواب میں دیکھا کہ حرم پاک میں ہوں لیکن خانہ کعبہ کی تعمیر کی وجہ سے انہوں نے خانہ کعبہ کو ایسے ایک طرف رکھا ہے جیسے وہ گتے کا بنا ہو اور جس جگہ پر کعبہ تھا وہاں دو گہرے گڑھے جیسے تہ خانے بنے ہیں۔ تعمیراتی کام جاری ہے میں دوسرے گہرے تہ گڑھے کو دیکھ کر سوچتا ہوں کہ یہ شاید روزہ رسول پاک ﷺ کی جگہ ہے،  لیکن پھر خیال آتا ہے کہ وہ تو مدینہ میں ہے۔پھر وہاں صحن سے واپس آتا ہوں ۔ اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟

جواب

آپ کا عقیدہ علمائے حق کے بارے میں درست نہیں ہے، توبہ کریں اور اپنے عقائد کی اصلاح کریں اور علمائے حقہ کے ساتھ جڑ جائیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144312100703

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں