بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حرام کمائی سے تعمیر شدہ گھر میں اور حرام کمائی کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

جس گھر میں حرام کی کمائی کا پیسہ لگا ہوا ہو تو کیا اس گھر میں نماز ہو جاتی ہے؟ یا کپڑوں میں حرام کی کمائی کا پیسا خرچ ہوا ہو تو کیا اس میں نماز ہو جاتی ہے ؟

جواب

           صورت مسئولہ میں اگرکوئی شخص حرام کمائی سے تعمیر شدہ گھر میں نماز (روزہ وغیرہ) ادا کرے تو (ان عبادات کی) ادائیگی سے اس کا ذمہ فارغ ہوجائے گایعنی اس کا لوٹانا واجب نہیں،البتہ حرام مال سے گھر بنانے کا گنا ہ بہر حال ہوگا جس سے خلاصی کی صورت یہ ہے کہ اندازہ لگائے کہ کتنا مال حرام ذرائع سے حاصل کیا ہے،پھر اس حرام مال کومالکوں تک پہنچائے۔اگر مالک معلوم نہ ہوں توبلا نیت ثواب فقرا پر صدقہ کرے۔

اسی طرح ایسے کپڑوں کو پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے، جس میں حرام  رقم شامل ہو، البتہ  نفس نماز ادا ہوجاتی ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الصلاة في أرض مغصوبة جائزة ولكن يعقاب بظلمه فما كان بينه وبين الله تعالى يثاب،وما كان بينه وبين العباد يعاقب۔۔۔الصلاة جائزة في جميع ذالك لإستجماع شرائطها وأركانها وتعاد علی وجه غير مكروه وهو الحكم في كل صلاة أديت مع الكراهة،كذا في الهداية".

(کتاب الصلاۃ، الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها، الفصل الثانی فيما يكره في الصلاة وما لا يكره، ج:1، ص:109، ط:رشيديه)

فتاوی شامی میں ہے:

"والحاصل أنه إ ن علم أرباب الأموال وجب رده علیھم والا فان علم عین الحرام لا یحل له ویتصدق به بنیة صاحبه".

(کتاب البیوع،‌‌ باب البيع الفاسد، مطلب فی من ورث مالاحراما، ج:5، ص:99، ط:سعيد)

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"والثوب الحرير والمغصوب وأرض الغير تصح فيها الصلاة مع الكراهة.....
قوله: "مع الكراهة" أي التحريمية ذكره السيد وفي السراج والقهستاني تكره الصلاة في الثوب الحرير والثوب المغصوب وإن صحت".

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب شروط الصلاة وأركانها، ص:211، ط:دار الکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100387

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں