بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرام گوشت کھا لیا


سوال

 میں برطانیہ میں رہتا ہوں، افطاری کے وقت ایک کھانےکا ٹکڑا کھایا جس کا  مجھے شک  ہے  کہ حرام گوشت کا بنا تھا اور فوراً باقی کھانا پھینک دیا۔تلافی  کے لیے راہ نمائی فرمائیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر جانتے بوجھتے حرام کھانا نہیں کھایا تھا، بلکہ شک ہوتے ہی، مذکورہ کھانا چھوڑ دیا تھا تو ایسی صورت میں کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں، البتہ آئندہ کھانے  پینے میں احتیاط لازم ہوگی، نیز جو لقمہ نگل لیا تھا، ا س پر استغفار کرنا  چاہیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200393

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں