بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرم میرال نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 بیٹی کانام" حرم میرال" نام رکھنا کیساہے؟

جواب

"حرم میرال" دوناموں کا مرکب ہے،"حرم" عربی لفظ ہے اور "قابل احترام" کے معنی میں ہے، البتہ شرعی عرف میں "حرم" مخصوص ومقدس جگہ کا نام ہونے کی وجہ سے ذہن اسی طرف منتقل ہوتا ہے،، اور "میرال": عربی لغات میں تلاش کے باوجود کسی مناسب معنی کے لیے ان کا استعمال نہیں ملا۔

لہذااپنی بیٹی کے لیے  مذکورہ نام   کے بجائےامہات المومنین یا صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن  کے ناموں میں سے کسی کا نام انتخاب کیاجائےیا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھا جائے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(الحرم) حرم مكة والحرمان مكة والمدينة وحرم الرجل ما يقاتل عنه ويحميه (ج) أحرام،(الحرمة) ما لا يحل انتهاكه من ذمة أو حق أو صحبة أو نحو ذلك والمرأة وحرم الرجل وأهله والمهابة (ج) حرم."

(ج:1، ص:169، ط:دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم

مزید راہ نمائی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر  موجود اسلامی نام کے حصہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

اسلامی نام


فتوی نمبر : 144406100543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں