ذہنی، جسمانی، اور مالی ہر طرح کی محتاجی سے پوری طرح محفوظ رہنے کے لیے دعا بتادیں!
آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل دعا کثرت سے پڑھنے کی کوشش کریں، ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ ہر طرح کی محتاجی سے حفاظت فرمادیں گے، دعا یہ ہے:
"«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْقِلَّةِ وَالذِّلَّةِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ»"
ترجمہ: اے اللہ میں تیری پناہ مانگتاہوں، محتاجی سے ، قلت سے، ذلت سے ، اور تیری پناہ مانگتاہوں اس بات سے کہ میں کسی پر ظلم کرو ں یا کوئی مجھ پر ظلم کرے۔
(سنن النسائی، کتاب الاستعاذۃ، الاستعاذۃ من العجز، رقم الحدیث:5460، ج:8، ص:261، ط:مکتب المطبوعات الاسلامیۃ)
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
پریشانی ، مشکلات اور مصائب کے حل کے لیے نسخہ
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201230
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن