بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہر مرتبہ احرام باندھنے کے لیے احرام دھونا پڑے گا یا نہیں؟


سوال

ایک دفعہ عمرہ کرنےکےبعددوبارہ عمرہ کرنے کےلئے احرام کودھونا ضروری ہےیانہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں ایک مرتبہ عمرہ کرنے کے بعد دوبارہ عمرہ کرنے کے لیے احرام کو دھونا ضروری نہیں، احرام کا پاک ہونا ضروری ہے۔

غنیۃ الناسک میں ہے:

"و له أن یستر جمیع بدنه غیر رأسه و وجهه (کبیر) جدیدین و هو الافضل لأنه أقرب إلي الطهارۃ من الآثام (جوهرہ) أو غسیلین و فی عدم غسل العتیق ترک المستحب ، أبیضین ککفن الکفایة فی العدد و الصفة غیر مخیطین." 

(باب الاحرام , فصل فیما ینبغی لمرید الاحرام ص: 71 ط: إدارۃ القرآن و العلوم الإسلامیة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144410101356

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں