بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہر فرعون کے لئے موسی ہوتا ہے کہنے کا حکم


سوال

کیا یہ کہنا اس دور میں درست ہے کہ فرعون آچکا موسیٰ بھی آئے گا ؟

جواب

عربی زبان کا مقولہ ہے کہ" لکل فرعون موسی"  کہ ہر فرعون کے لیے کوئی نہ کوئی موسی ہوتا ہے،  اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ جہاں کوئی  سرکش آدمی ہوتا ہے، وہاں اس کی اصلاح یا سرکوبی  کے لیے  کوئی نہ کوئی  اہلِ حق ضرور ہوتا ہے،   محاورات میں لفظی ترجمہ ملحوظ نہیں ہوتا، بلکہ یہ مقصودی معنی سے کنایہ ہوتے ہیں؛ لہٰذا  اس طرح جملہ کہنے میں شرعًا  حرج نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144504100763

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں