بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح


سوال

 جنید اور فاطمہ کزن ہیں، اور ان کی شادی کی بات چل رہی ہے ،لیکن جنید کے چھوٹے بھائی زید نے فاطمہ کی ماں کا دودھ پیا ہے اور فاطمہ کی بڑی بہن عائشہ نے جنید کی دادی کا دودھ پیا ہے ،تو آیا اس صورت میں جنید اور فاطمہ کا نکاح ہوسکتا ہے کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زید فاطمہ کا رضاعی بھائی ہے، اور عائشہ جنید کی رضاعی بہن ہے،لیکن جنید اور فاطمہ کے درمیان کوئی حرمت کا رشتہ یعنی نسبی اور رضاعت کا رشتہ نہیں ہے،لہٰذا دونوں کا نکاح  جائز ہے۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"(وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر." 

(کتاب النکاح، باب الرضاع،  ج:3، ص: 217 ط: دار الفکر)

واللہ اعلم بالصواب


فتوی نمبر : 144509102013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں