بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حنظلہ اور عمران نام رکھنے کا حکم


سوال

حنظلہ اور عمران نام کے معانی بتا دیں ۔

جواب

حنظل، اندرائن کا درخت، جس کاپھل نارنگی جیساہوتاہے، مگر اندر سے انتہائی تلخ ہوتا ہے ۔یہ ایک صحابی ؓ کا نام ہے اور اس نام پر بچوں کے نام رکھنا باعث برکت ہے۔

’’عمران‘‘ کے معنی ہیں  مال کا اچھا انتظام کرنا، اس کے علاوہ آبادی اور تعمیر یا عمارت کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔حضرت مریم کے والد کا نام بھی عمران تھا، جن کا ذکر قرآنِ مجید میں ہے۔  اس لئے عمران نام رکھنا درست ہے۔

لسان العرب (4/ 604)

وعمر الرجل ماله وبيته يعمره عمارة وعمورا وعمرانا: لزمه

لسان العرب (4/ 608)

 وعامر: اسم، وقد يسمى به الحي؛ أنشد سيبويه في الحي:

فلما لحقنا والجياد عشية، ... دعوا: يا لكلب، واعتزينا لعامر

وأما قول الشاعر:

وممن ولدوا عامر ... ذو الطول وذو العرض

فإن أبا إسحق قال: عامر هنا اسم للقبيلة، ولذلك لم يصرفه، وقال ذو ولم يقل ذات لأنه حمله على اللفظ، كقول الآخر:

قامت تبكيه على قبره: ... من لي من بعدك يا عامر؟

تركتني في الدار ذا غربة، ... قد ذل من ليس له ناصر

أي ذات غربة فذكر على معنى الشخص، وإنما أنشدنا البيت الأول لتعلم أن قائل هذا امرأة وعمر وهو معدول عنه في حال التسمية لأنه لو عدل عنه في حال الصفة لقيل العمر يراد العامر. وعامر: أبو قبيلة، وهو عامر بن صعصعة بن معاوية بن بكر بن هوازن. وعمير وعويمر وعمار ومعمر وعمارة وعمران ويعمر، كلها: أسماء؛

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144201200364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں