بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہنسی روکنے کا طریقہ


سوال

اگر کسی کو ہنسی زیادہ آتی ہے تو اس کے لیے کوئی دعا بتائیں کہ زیادہ  ہنسی نہ آئے !

جواب

آخرت کی فکر میں رہے اور  اپنی موت کو یاد رکھے،  موت  کا کثرت سے یاد کرنا   بلاوجہ ہنسی  اور اس کی کثرت سے روکتا ہے ۔حدیثِ پاک میں ہے :

"وَلاَتُکْثِرِ الضّحكَ فإِنَّ کَثْرَۃَ الضّحكِ تُمِیْتُ الْقَلْبَ.‘‘

(جامع الترمذي، أبواب الزهد عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیه وسلم، رقم الحدیث ۲۳۰۵ ۶/۴۸۶ ـ ۴۸۷۔)

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔۔۔  زیادہ نہ ہنسو؛ کیوں کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں