بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حنیفہ ، حنبل ، مالک ، شافعی نام رکھنا


سوال

حنیفہ ، حنبل ، مالک ، شافعی یہ چار نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

حنیفہ نام کا معنیٰ ہے: دینِ اسلام کی طرف مائل ہونے والی اور استقامت کے ساتھ چلنے والی، یہ نام رکھا جا سکتا ہے، "حنیفہ"  نام کے دو صحابی بھی گزرے  ہیں۔

"حنبل"  بھی ایک قول کے مطابق  صحابی کا نام ہے، (لیکن یہ امام احمد بن محمد بن حنبل کے دادا نہیں ہیں)۔ اچھا نام ہے، رکھا جا سکتا ہے۔

مالک بھی اچھا نام ہے،  صحابہ و تابعین کے ناموں میں سے ہے، یہ نام بھی رکھا جا سکتا ہے۔

شافعی ایک نسبت ہے جو حضرت  شافع بن سائب رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے، امام محمد بن ادریس الشافعی کا نسب  چوں کہ مذکورہ صحابی سے ملتا ہے، اس مناسبت سے ان کا لقب شافعی ہوا، اگر یہ نام رکھنا ہو تو بہتر ہوگا کہ   "شافع"  نام رکھا جائے۔

تاج العروس (ص: 5785، بترقيم الشاملة آليا):

"ومعنى الحَنِفِيَّةِ في اللُّغَةِ : المَيْلُ والمعنى أَنَّ إِبْرَاهِيمَ حَنِفَ إِلى دِينِ اللهِ ودِينِ الإِسْلامِ."

تاج العروس (ص: 5786، بترقيم الشاملة آليا):

"وحَنِيفَةُ : وَالِدُ حِذْيَمٍ وحَنِيفَةُ الرَّقَاشِيِّ صَحَابِيَّانِ."

تذكرة الحفاظ للذهبي (1/ 265):

" الشافعي الإمام العلم حبر الأمة أبو عبد الله محمد بن إدريس بن العباس بن عثمان بن شافع بن السائب بن عبيد بن عبد يزيد بن هاشم بن عبد المطلب بن عبد مناف بن قصي بن كلاب القرشى المطلبي الشافعي المكي."

الإصابة في تمييز الصحابة (3/ 310):

"شافع بن السائب بن عبيد بن عبد يزيد بن هاشم بن المطلب المطلبي جد الإمام الشافعي."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201613

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں