بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حنبلی کی اقتدا میں حنفی کی نماز کا حکم


سوال

میرے دوست مصر سے تعلق رکھتے ہیں. اور امام احمد بن حنبل کی پیروی کرتے ہین- میرا مسلہ یہ ہے کہ۔ وہ کہتا ہے کہ جب تم مجھے دیکھو کہ مین فرض نماز پڑھ رہا ہوں تو میرے ساتھ نماز پڑھنا شروع کرو۔ کیا میں اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہوں۔ میں حنفی ہوں- جزاک اللہ

جواب

صورت مسؤولہ میں اگر سائل کے حنبلی المسلک دوست طہارت وغیرہ خاص مسائل میں جن پر حنفی مقتدی کی نماز کی صحت کا دار و مدار ہے، رعایت رکھتا ہے تو بلا کراہت اس کے پیچھے سائل نماز ہڑھ سکتا ہے، اور اگر یقینی طور پر رعایت نہیں رکھتا تو اس کے پیچھے نماز درست نہیں اور اگر رعایت رکھنے یا نہ رکھنے میں شک ہے تو اس کی اقتدا مکروہ تنزیہی ہے۔ تفصیلی جواب دار الافتا سے جاری ہوچکا ہے، اس کے حصول کے لیے دار الافتا رجوع کریں ۔ فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 143506200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں