بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حنفی لڑکے کا حنبلی مسلک کی لڑکی سے نکاح کا حکم


سوال

کیا حنفی مسلک کے لڑکے  کا حنبلی مسلک کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

جواب

 واضح  رہے کہ  چاروں  مذاہب  والے  اپنے عقائد ونظریات کے  اعتبار سے  اہلِ  سنت والجماعت     میں داخل ہیں اور چاروں مذاہب والے دین کے اعتبار سے ایک دوسرے کے کفؤ   ہیں،  لہٰذا حنفی لڑکے کا چاروں مذاہب میں سے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے نکاح شرعاً درست ہے،  اس لیےصورتِ مسئولہ میں  حنفی لڑکے کا حنبلی لڑکی سے نکاح کرنا  جائز ہے۔

فتاویٰ عالمگیری میں  ہے:

"سئل شيخ الإسلام عطاء بن حمزة عن امرأة شافعية بكر بالغة زوجت نفسها من حنفي بغير إذن أبيها والأب لا يرضى ورده هل يصح هذا النكاح؟ . ‌قال: ‌نعم، ‌وكذلك لو زوجت نفسها من شافعي، كذا في الظهيرية."

(ج:1، ص:287، ط: دارالفکر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504100486

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں