"حمنہ زمان" لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے؟
"حمنہ" ایک صحابیہ کا نام ہے جو آپ ﷺ کی زوجہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں۔ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر نام رکھنے میں صرف نسبت کافی ہوتی ہے، اس لیے اس کا معنیٰ جاننے کی ضرورت نہیں ہے، "حمنہ" یا ”حمنہ زمان“ نام رکھا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206201322
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن