کیا دورانِ حمل کنڈوم کا استعمال ضروری ہے؟ اور دورانِ حمل کتنے ماہ تک مباشرت کی جاسکتی ہے؟
حمل کے دوران ہم بستری کے لیے کسی بھی مانعِ حمل ( کنڈم ) چیز کا استعمال کرنا ضروری نہیں ہے، اگر ضرورت ہو تو حمل کے دوران ہم بستری کے لیے کوئی بھی مناسب اور محفوظ طریقہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ باقی حالتِ حمل میں کسی بھی وقت بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے، البتہ اگر کوئی دیندار وماہر طبیب یا ڈاکٹر کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144203200945
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن