بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حمائمہ نام رکھنا


سوال

حمائمہ نام کا کیا معنی ہے اور کیا لڑکی کا نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

”حمائمہ“  لفظ کا  لغت میں نہیں مل سکا، البتہ ”حمائم“ یہ  ”حمامة“ کی جمع ہے ، اس کے معنی :  (نر اور مادہ ) کبوتر   کے ہیں،  نیز اس طرح  ”حمائم“ یہ  ”حميمة“  کی  جمع کے طور پر  بھی  استعمال ہوتی ہے ، اس کے مختلف معانی آتے ہیں  :   (1) گرم پانی (2) گرم کیا ہوا دودھ،  (3) عمدہ نسل کا اونٹ (4) گہرا دوست، (5) وہ بارش جو گرمی کے بعد ہوتی ہے وغیرہ ۔ لہذا بچی کا نام ”حمائمہ “ کے بجائے ”حمیمہ“ رکھنا درست ہے۔

لسان العرب  میں ہے:

" الحمامة طائر، تقول العرب: حمامة ذكر وحمامة أنثى، والجمع الحمام. ابن سيده: الحمام من الطير البري الذي لا يألف البيوت، قال: وهذه التي تكون في البيوت هي اليمام. قال الأصمعي: اليمام ضرب من الحمام بري، قال: وأما الحمام فكل ما كان ذا طوق مثل القمري والفاختة وأشباهها، واحدته حمامة، وهي تقع على المذكر والمؤنث كالحية والنعامة ونحوها، والجمع حمائم."

(12 / 158، فصل الحاء المهملة، ط:  دار صادر - بيروت)

القاموس المحيط  میں ہے:

"والحميم، كأمير: القريب، كالمحم، كالمهم  ج: أحماء، وقد يكون الحميم للجمع والمؤنث، والماء الحار،  كالحميمة  ج: حمائم،  واستحم: اغتسل به، والماء البارد، ضد، والقيظ، والمطر يأتي بعد اشتداد الحر والعرق، وبهاء: اللبن المسخن، والكريمة من الإبل  ج: حمائم."

 (1 / 1097، فصل الحاء، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144410100763

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں