بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ عورت کا بچے کو دودھ پلانا


سوال

دودھ پلانے کے دوران اگر حمل ٹھہرجائے تو فورًا دودھ چھڑانا ضروری ہے کیا؟ بچہ چھ ماہ کا ہے، پلا سکتے ہیں تو کب تک پلا سکتے ہیں؟

جواب

 حاملہ عورت کے لیے بچے کو دودھ پلانا شرعًا  جائز ہے،  البتہ اگر ماہر دِین دار طبیب/ ڈاکٹر  اس حال  میں  دودھ  کے خراب ہونے اور دودھ  پینے والے بچے کی صحت پر اثر پڑنےکے  اندیشے کی وجہ سے  دودھ پلانے سے منع کرے تو اس کی رائے پر عمل کرنا درست ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200891

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں