بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ سے ہمبستری میں عزل کیا جائے یا نہیں؟


سوال

اگر بیوی 7 سے 8 ماہ کےپیٹ سے(حاملہ) ہوتو ہم بستری کے وقت   انزال (فارغ ہونا)   شرم گاہ کے اندر کرنا چاہیے یا نہیں ؟

جواب

حالتِ حمل میں کسی بھی وقت بیوی سے ہم بستری بغیر عزل کےکرنا جائز ہے، البتہ اگر کوئی دین دار وماہر طبیب یا ڈاکٹر  کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔

فتاویٰ محموودیہ میں ہے:

’’شوہر کو حاملہ سے وطی کرنا درست ہے، علاوہ ان ایام کے جب کہ وطی بچہ کو مضر ہو اور اس سلسلے میں حکیمِ حاذق سے معلوم کرلیا جاوے کہ کب وطی بچہ کو مضر ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم‘‘

(کتاب الطہارۃ، باب الحیض والنفاس، عنوان: ’’حالتِ حمل میں وطی ‘‘،ج:۵،ص:۲۰۷، ط: ادارۃ الفاروق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101853

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں