بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ سے ہم بستری کرنا


سوال

کیا حاملہ عورت ہم بستری کر سکتی ہے؟

جواب

حالتِ حمل میں بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے، اور فقہاء کی صراحت کے مطابق اس عرصہ میں جماع کرنے سے بچے کے بال وغیرہ بڑھتے ہیں۔ البتہ اگر کوئی دین دار و ماہر طبیب یا ڈاکٹر  کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 49):

(قوله: إذ الشعر ينبت منه) المراد ازدياد نبات الشعر لا أصل نباته، ولذا قال في التبيين والكافي؛ لأن به يزداد سمعه وبصره حدة كما جاء في الخبر. اهـ ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201211

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں