بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حٰم نام رکھنا


سوال

میں نے اپنے نوزائید بچے کا نام "حٰمیم" سوچا ہے، کیا "حٰمیم" نام صحیح ہے؟ براہ مہربانی کوئی بہتر نام بھی بتائیں!

جواب

"حٰم" حروف  مقطعات  میں  سے  ہے اور  حروفِ مقطعات  اسرار  ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا، نہ ہی صحابہ تابعین اور اسلاف سے حروفِ مقطعات کو نام کے طور پر استعمال کرنا ثابت ہے؛  لہذا ان حروف سے نام رکھنا گو ناجائز تو نہیں، لیکن مناسب بھی نہیں ہے؛ بہتر یہ ہی ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیا جائے، مثلًا: ابراہیم، اسماعیل عکاشہ، اسید، خالد، قاسم وغیرہ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں