بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمدان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 میرے بیٹے کا نام پہلے عبدالرافع تھا اب حمدان نام رکھنا چاہتا ہوں، یہ نام کیسا ہے؟

جواب

عبد الرافع نام بھی اچھا ہے، تاہم اگر  تبدیل کر کے" حمدان" نام رکھنا چاہتے ہیں تو  رکھ سکتے ہیں، درست ہے، اور  اس کا معنی ہے : تعریف کرنے والا،  یہ اسلامی تاریخ میں کئی مقدس ہستیوں(بعض  تابعین اور تبع تابعین) کا نام رہا ہے۔

معجم الصحابة للبغوي میں ہے:

"أخبرنا عبد الله بن محمد بن محمد بن حمدان أخبرنا عبد الله بن محمد البغوي قال: ثني أحمد بن زهير قال: سئل يحيى بن معين عن عبد الله بن عبد الرحمن بن يعلى عن عثمان بن عبد الله بن أوس عن جده أوس قال: صالح." قال أبو القاسم: ولا أعلم روى أوس بن حذيفة غير هذا الحديث وهو إسناد طائفي."

(ج: ۱، صفحہ: ۷۷، ط: مكتبة دار البيان - الكويت)

سير أعلام النبلاء میں ہے:

"ابن حمدان 1:محمد بن أحمد بن حمدان بن علي بن عبد الله بن سنان, الإمام الحافظ, أبو العباس, أخو الزاهد أبي عمر, ابنا الحافظ أبي جعفر الحيري النيسابوري محدث خوارزم.ولد سنة ثلاث وسبعين ومائتين."

(ج: ۱۶، صفحہ: ۳۵۶، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100426

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں