بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 رجب 1446ھ 20 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے دوران اگر صرف دخول ہو لیکن انزال نہ ہو تو غسل کے بارے میں کیا حکم ہے؟


سوال

 انسان جب بیوی کے ساتھ ہ مبستری کرے اور دخول کے بعد دونوں کی منی نہ نکلے، تو پھر بھی غسل واجب جاتا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب شوہر بیوی سے دخول کرلے، پھر چاہے انزال ہو یا نہ ہو ،بہر صورت دونوں پر غسل واجب ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"والثاني: ‌إيلاج ‌الفرج في الفرج في السبيل المعتاد سواء أنزل، أو لم ينزل لما روي أن الصحابة - رضي الله عنهم - لما اختلفوا في وجوب الغسل بالتقاء الختانين بعد النبي - صلى الله عليه وسلم - وكان المهاجرون يوجبون الغسل، والأنصار لا، بعثوا أبا موسى الأشعري إلى عائشة - رضي الله عنها - فقالت سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إذا التقى الختانان، وغابت الحشفة وجب الغسل أنزل، أو لم ينزل» فعلت أنا ورسول الله - صلى الله عليه وسلم - واغتسلنا فقد روت قولا، وفعلا."

(كتاب الطهارة، فصل الغسل، ج:1، ص:36، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144606101795

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں