بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کرتے وقت لائٹ بند کرنا


سوال

ہم بستری کے وقت لائٹ کا آف ہونا کیا ضروری ہے؟

جواب

 ہم بستری کرتے وقت لائٹ بند کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ میاں بیوی  کا ایک دوسرے کی شرم گاہ کو دیکھنا مناسب نہیں ہے، یہ نسیان کی بیماری کا سبب بنتاہے ، لہذا اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"عن عتبة بن عبد السلمي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا أتى أحدكم أهله فليستتر، ولا يتجرد تجرد العيرين»."

(کتاب النکاح ، باب التستر عند الجماع جلد ۱ ص: ۶۱۸ ط: دار احیاء الکتب العربیة)

وفیہ ایضا:

"عن عائشة، قالت: «ما نظرت، أو ما رأيت فرج رسول الله صلى الله عليه وسلم قط»."

(کتاب النکاح ، باب االتستر عند الجماع جلد ۱ ص: ۶۱۹ ط: دار احیاء الکتب العربیة)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101801

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں