بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 جُمادى الأولى 1446ھ 03 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

صحبت کرنے کے آداب


سوال

صحبت کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

جواب

شریعتِ مطہرہ نے بیوی کے پورے بدن سے نفع اٹھانے کی اجازت دی ہے، البتہ  پچھلے مقام میں صحبت کرنا بیوی سے بھی حرام ہے، کہ وہ جماع کرنے کا محل اور مقام ہی نہیں ، اس لیے صحبت اگلے حصہ ہی میں جائز ہے، اور اس کے لیے جو بھی طریقہ اختیار کیا جائے شریعت میں اس کی ممانعت نہیں۔

نیز ازدواجی زندگی اور ازدواجی حقوق  کی ادائیگی سے متعلق  تفصیلی راہ نمائی کے لیے ’’تحفۃ النکاح‘‘ (مؤلف :مولانا محمد ابراہیم پالن پوری دامت برکاتہم  ) کا مطالعہ کریں، یہ اس موضوع پر اچھی کتاب ہے، اور اس میں اچھی شرعی راہ نمائی موجود ہے۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144511101725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں