بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے بعد انزال نہ ہونے کی صورت میں غسل کا حکم


سوال

جب شوہر اور بیوی ہمبستری کریں لیکن دونوں سے منی کا اخراج نہ ہوا ہو تو اس کے بارے میں غسل کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں غسل کے فرض ہونے کے لیے منی کا انزال ضروری نہیں ہے ،صرف دخول ہی کافی ہے ؛لہذا میاں بیوی پر  ہم بستری کے بعد غسل کرنا فرض ہے اگرچہ دخول کے بعد انزال نہ ہوا ہو۔

فتاوی هنديه   میں ہے :

"(السبب الثاني الإيلاج) الإيلاج في أحد السبيلين إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل والمفعول به أنزل أو لم ينزل وهذا هو المذهب لعلمائنا. كذا في المحيط وهو الصحيح. كذا في فتاوى قاضي خان ولو كان مقطوع الحشفة يجب الغسل بإيلاج مقدارها من الذكر. كذا في السراج الوهاج".

(کتاب الطہارۃ،الباب الثانی فی الغسل،ج:1،ص:15،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں