بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے بعد حیض شروع ہونے پر گناہ کا حکم


سوال

اگر ہم بستری کے بعد ماہواری شروع ہو اور ہم بستری سے پہلے ظاہر نہیں ہوا ہو یعنی خون ابھی عورت کی شرمگاہ سے باہر نہیں  ہو تو کیا دونوں گناہ گار بن گئے ؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں اگر  ہم بستری کے وقت خون بالکل نہیں تھا اور ہم بستری کے بعد  حیض کا خون ظاہر ہو ا تو اس سے دونوں گناہ گار نہیں ہوں گے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"(ومنها) خروج الدم إلى الفرج الخارج ولو بسقوط الكرسف فما دام بعض الكرسف حائلا بين الدم والفرج الخارج لا يكون حيضا. هكذا في المحيط."

(کتاب الطہارۃ،الباب السادس فی الدماء المختصۃ بالنساء،ج:۱،ص:۳۶،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں