بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے بعد غسل سے پہلے ماہواری شروع ہوگئی


سوال

عورت نے ہم بستری کرکے اب تک غسل نہیں کیا کہ ماہواری کا خون آیا،  اب غسل کرے  کہ نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  غسلِ جنابت سے پہلے ایام شروع ہونے کی وجہ سے جنابت کا غسل واجب نہ رہا، ایام سے پاکی کے بعد  نماز سے پہلے ہی اس پر غسل واجب ہوگا، البتہ ایسی خاتون کو اختیار ہے، چاہے تو  ابھی  غسل  کرلے، اور ماہوری سے پاکی کا غسل پاک ہونے کے بعد کرے، یا چاہے تو  ماہواری کے ختم ہونے کے بعد ایک  ہی غسل کرلے، بہر صورت نماز  روزہ، تلاوت، طواف و دیگر وہ عبادات جن کے  لیے طہارت شرط ہے، اس کی  اہل  ماہواری کے ختم ہونے کے بعد غسل کرنے کے  بعد ہی  ہوگی، اور اسی وقت وہ پاک  کہلائے گی، پہلے غسل کرنے سے وہ پاک نہیں قرار پائے گی۔

الآثار لمحمد بن الحسن میں ہے:

٥٢ - محمد، قال: أخبرنا أبو حنيفة، عن حماد، عن إبراهيم، قال: «إذا أجنبت المرأة، ثم حاضت فليس عليها غسل، فإن ما بها من الحيض أشد مما بها من الجنابة» قال محمد: و به نأخذ، لا غسل عليها حتى تطهر من حيضها، فتغتسل غسلًا واحدًا لهما جميعًا، وهو قول أبي حنيفة رضي الله عنه."

( باب الحائض في صلاتها، ١ / ٩٣، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

المحيط البرهاني في الفقه النعماني میں ہے:

"وإذا أجنبت المرأة ثم أدركها الحيض فهي بالخيار إن شاءت اغتسلت؛ لأنّ فيه زيادة تنظيف وإزالة أحد الحدثين، وإن شاءت أخّرت الاغتسال حتى تطهر؛ لأنّ الاغتسال للتطهير حتى تتمكن من أداء الصلاة، ألا ترى أن الجنب إذا أخر الاغتسال إلى وقت الصلاة لا يأثم، دل أن المقصود من الطهارة الصلاة، ومن لا يتمكن من الصلاة، فكان لها أن لاتغتسل."

( كتاب الطهارات، الفصل الثالث في تعليم الإغتسال، ١ / ٨٧، ط:  دار الكتب العلمية، بيروت- لبنان)

فتاوی قاضی خان میں ہے:

"المرأة اذا أجنبت ثم حاضت إن شائت اغتسلت و إن شائت أخرت الاغتسال؛ لأنه لا فائدة في التعجيل فإنها إن كانت تخرج من الجنابة لاتخرج من الحيض و حكمهما واحد." (١ / ٢١ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201581

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں