بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہمبستری سے کراہت محسوس کرنا


سوال

میری شادی کو کچھ عرصہ ہوا ہے، اور میں بہت پریشان ہوں، اور میں دعا بھی بہت مانگتی ہوں، ایک تو مجھے ہمبستری بالکل پسند نہیں، وجہ کوئی نہیں پر مجھے ہمبستری سے بہت زیادہ چڑ ہوتی ہے، اس کے لیے بھی میں دعا مانگتی ہوں، دوسرا مجھے اپنے شوہر سے محبت محسوس نہیں ہوتی، میں کیا کروں؟ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی اور سے محبت ہے ، پر مجھے اپنے شوہر سے بھی محبت نہیں ہے، اللہ کی ناراضگی کا بہت ڈر لگتا ہے، اس لیے دعا بھی مانگتی ہوں کہ اللہ میرے  دل میں میرے شوہر کی عزت اور محبت ڈال دےآپ بھی میرے لیے دعا  کیجیے، مجھے کیا کرنا چاہیے ؟جواب ضرور دیجیے گا!

جواب

واضح  رہے   کہ  بیوی  پر  ہر جائز کام میں  حسب استطاعت شوہر کی  اطاعت کرنا  لازم ہے،ان جائز کاموں میں سے ایک شوہر کا اپنی بیوی سے  جائز  طریقے کے مطابق ہم بستری  کرنا   ہے،ہمبستری نکاح کی بنیادی مقاصد میں سے ایک مقصد ہے،لہذا سائلہ کو چاہیے کہ اپنے شوہر کو دل سے محبت کرے،اور ان کے لیےتسکین کا ذریعہ بنے،نیز تحفۃ النکا ح ،تحفہ دولہا،تحفہ دُلہن وغیرہ  کتابوں کا مطالعہ کرلے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100599

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں