بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل ٹھہر جانے کے بعد خون آنے کی صورت میں نمازوں کا حکم


سوال

ایک لڑکی کو  پچھلے مہینہ 25 تاریخ کو ماہواری آئی، اور اس  ماہ اس کا پریگنیسی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن اس کو دو دن پہلے تھوڑی سے  بلڈنگ ہوئی ہے، اور اب بلڈنگ تو بند ہے، لیکن براؤن دھبے  ہیں اب بھی، تو کیا وہ نماز پڑھے گی یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر حمل ٹھہر گیا ہو تو  حمل کی حالت میں آنے والا خون  استحاضہ یعنی بیماری کا خون کہلاتا ہے، لہذا  اس دوران صفائی کرکے وضو کرکے نمازیں پڑھتی رہیں۔

الفتاوى الهندية (1 / 38):

"و كذا ما تراه الحامل ابتداء أو حال ولادتها قبل خروج الولد، كذا في الهداية."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144203200491

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں