بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل ٹھہرنے کے لیے وظیفہ


سوال

میری شادی کو 6 ماہ ہو گئے  ، لیکن بیگم کا حمل ٹھہر نہیں رہا اور ماہواری کبھی 45 دن بعد کبھی 40 اور اس بار تو دو ماہ 7 دن بعد آ گئی ، کوئی وظیفہ بتائیں ۔

جواب

بظاہر رحم کی کمزوری و گرمی ہے، پہلے اس کا علاج کریں، اور ساتھ ساتھ یہ بھی کر لیں،کہدونوں میاں بیوی ہرنماز کے بعد اول و آخر سات سات مرتبہ درورد شریف اوردرمیان میں سات دفعہ یہ آیات   وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ، وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ(سورة الذارايات  ، آية :47،48پڑھیں۔

ایامِ ماہواری کی کمی:

اگر ایامِ ماہواری میں کمی ہو اور اس سے تکلیف ہو تو آیاتِ ذیل کو لکھ کر گلے میں اس طرح ڈال دیں کہ تعویذ رحم پر پڑا رہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ‏ ، وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ () لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ،   (سورة يسين، آيت:35،34)

أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا ۖ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ ۖ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ ،    (سور ۃ  الانبیاء، آيت:30)

(عملیات و تعویذات اور اس کے شرعی احکام ، ص:267، ط:ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ)

اعمالِ قرآنی میں ہے:

"اگر حمل گرجانے کا خوف ہو یا حمل نہ ٹھہرتا ہو تو اس آیت( اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَ مَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُ وَ كُلُّ شَیْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ) اور اوپر والی آیت( فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ )ان دونوں کو لکھ کر عورت کے رحم پر باندھے ان شاء اللہ تعالی حمل محفوظ رہے گا،اور اگر نہ ٹھہرتا ہو تو قرار پائے گا۔"

(اعمال قرآنی، ص: 24، ط: دار الاشاعت)

 آپ کی اہلیہ کو چاہیے کہ روزانہ سورہ مریم کی تلاوت کریں۔ 

حمل کی حفاظت کے لیے {وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا} (پوری سورت)  اجوائن اور کالی مرچ پر اکتالیس بار پڑھے اور ہر بار ( وَالشَّمْسِ)کے ساتھ درود شریف اور بسم اللہ پڑھے  اور دودھ چھوٹنے تک تھوڑی تھوڑی روزانہ حاملہ کوکھلائے۔

(عملیات و تعویذات اور اس کے شرعی احکام، ص:227، ط:ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ)

 حفاظتِ حمل وبچہ:

"وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ  ."(سورة النساء :91) 

 حفاظتِ حمل اور بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر باندھ دیں، پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے باندھ دیں۔(اعمال قرآنی)

4۔۔حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ، اس کو لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہے۔ (اعمال قرآنی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100519

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں