بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل کی آسانی کے لیے وظیفہ


سوال

اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم کیا ہے اور اگلے مہینے میری ڈیلوری ہے مجھے کسی نے بتایا تھا کہ یا باسط یافتاح یاکریم بکثرت پڑھنا ہے اس سے نارمل ڈیلیوری ہوگی ،کیا واقعی میں اسے جاری رکھوں ؟ ارشاد کردیں نہیں تو کوئی اور وظیفہ بتا دیں کہ اللہ تعالیٰ کرم کرے اور آپریشن سے نجات ہو جائے۔

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ وظیفہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے نیز آپ یہ وظائف بھی پڑھ سکتی ہیں۔

1- آپ کو چاہیے کہ روزانہ سورہ مریم کی تلاوت کریں۔ 

2۔ولادت میں سہولت کے لیے یہ آیتیں کسی میٹھی چیز پر پڑھ کر کھائیں، اس سے ولادت میں سہولت ہو گی۔

3۔{اِذَا السَّماءُ انشَقَّت وأذِنَت لرَبِّها وَحُقَّت واِذا الأرضُ مُدَّت وألقَت مَا فیها وَ تَخَلَّت وَ أذِنَت لرَبِّها وَ حُقَّت}. (بهشتی زیور)

حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ، اس کو لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہے۔(اعمال قرآنی)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144311101982

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں