بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل کے لیے سورۂ مریم پڑھنا کیسا ہے؟


سوال

حمل کے لیے سورۂ مریم پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

جس عورت کو حمل نہ ٹھہرتا ہو تو وہ درج ذیل دونوں آیتوں کو لکھ کر اپنے رحم پر باندھے ،ان شاء اللہ حمل ٹھہر جائے گا۔

1۔"اَللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَ مَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُ وَ كُلُّ شَیْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ."(سورة الرعد، الآية: 8)

2۔ "فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ."(سورة يوسف، الآية: 64)

اعمالِ قرآنی میں ہے:

"اگر حمل گرجانے کا خوف ہو یا حمل نہ ٹھہرتا ہو تو اس آیت( اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَ مَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُ وَ كُلُّ شَیْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ) اور اوپر والی آیت( فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ )ان دونوں کو لکھ کر عورت کے رحم پر باندھے ان شاء اللہ تعالی حمل محفوظ رہے گا،اور اگر نہ ٹھہرتا ہو تو قرار پائے گا۔"

(اعمال قرآنی، ص: 24، ط: دار الاشاعت)

نیز واضح رہے کہ شرعاً حاملہ عورت کے لیے کسی خاص سورت کا پڑھنا لازم نہیں ہے،  البتہ حمل  اور حاملہ کی حفاظت اور دیگر فوائد کے حصول کے بعض بزرگوں کے بیان کردہ وظائف درج ذیل ہیں:

1- حمل کے دروان  روزانہ سورۂ مریم کی تلاوت کرنا مفید ہے۔ 

2۔حمل کی حفاظت کے لیے {وَالشَّمْسِ وَضُحٰها} (پوری سورت) اجوائن اور کالی مرچ پر اکتالیس بار پڑھے اور ہر بار والشمس کے ساتھ درود شریف اور بسم اللہ پڑھیں، اور دودھ چھوٹنے تک تھوڑی تھوڑی روزانہ حاملہ کوکھلائیں۔

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406102005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں