بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے ایام


سوال

کیا منگل کے دن اور اردو تاریخ کی پندرہ کی رات میں اور ہر اردو مہینے کی آخری شب میں میاں بیوی کا جماع کرنا شرعاً ممنوع ہے یا مکروہ ہے؟  یا یہ حکماء میں سے کسی کا قول  ہے،شرعاً ایسا کوئی مسئلہ نہیں؟  اور وہ کون کون سے ایام ہیں جن میں جماع کرنا شرعًا ممنوع ہو؟

جواب

شرعًا میاں بیوی کی ہم بستری کے لیے کوئی خاص دن متعین نہیں ہیں، اور نہ ہی کسی خاص دن میں اس کی  ممانعت ہے، ہاں دیگر  وجوہات  مثلًا روزہ، احرام  کی حالت اور عورت کے ایام اور نفاس کی حالت میں اس کی ممانعت ہے۔

نیز یہ ویب سائٹ شرعی مسائل کے لیے مختص ہے، علم طب یا حکماء کے اقوال کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201269

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں