بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے کیسے بن سکتے ہیں؟


سوال

ہم اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے کیسے بن سکتے ہیں ؟

جواب

حقوق اللہ اور حقوق العباد کا اہتمام کرنا چاہیے، اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  نے جن کاموں کے کرنے سے منع فرمایاہے، ان سے  بچناچاہیے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع ہر چیز میں کرنی چاہیے۔

قرآنِ کریم میں ہے:

"قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ." (آل عمران، 31)

ترجمہ: "آپ فرمادیجئے کہ اگر تم خدا تعالی سے محبت رکھتے ہو تو تم لوگ میرا اتباع کرو خدا تعالی تم سے محبت کرنے لگیں گے اور تمہارے سب گناہوں کو معاف کردیں گے اور اللہ تعالی بڑی معاف کرنے والے بڑی عنایت فرمانے والے ہیں"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں