ہماری کمپنی کے ای نے ہیلتھ انشورنس شروع کی ہے، جس میں کمپنی پریمیم بھرتی ہے، برائے کرم اس کے بارے میں بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے؟
ہیلتھ انشورنس اگرکمپنی کی طرف سے ضروری ہے اور ملازم چاہے یا نہ چاہے کمپنی اس کا انشورنس ضرور کرتی ہے تو کمپنی نے جتنی رقم انشورنس کی مد میں جمع کی ہے اس کے بقدر انشورنس کمپنی سے علاج کرانا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143512200026
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن