بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت جنابت میں روزہ رکھا جاسکتا ہے؟


سوال

رمضان المبارک کی رات جماع کے بعد اسی حالت میں روزہ رکھا جا سکتا هے؟

جواب

رمضان  المبارک  کی  راتوں  میں  غسلِ جنابت  فرض  ہوجانے  کے بعد  صبح صادق سے پہلے غسل کرکےسحری کرنی چاہیے، البتہ اگر سحری ناپاکی کی حالت میں کرلی تو بھی روزہ ہوجائے گا، تاہم فجر کی نماز سے پہلے غسل کرکے فرض نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کی جائے، اگر غسل میں اتنی تاخیر کی کہ فجر کی نماز قضا ہوگئی تو گناہ گار ہوگا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ومن أصبح جنبًا أو احتلم في النهار لم يضره، كذا في محيط السرخسي."

(الفتاوى الهندية: كتاب الصوم ، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره (1/ 200)،ط. رشيديه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200273

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں