بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شعبان 1446ھ 17 فروری 2025 ء

دارالافتاء

 

ہاف سلیوز ٹی شرٹ پہن کر نماز ادا کرنا


سوال

ہاف سلیوز ٹی شرٹ پہن کر نماز ہو جاتی ہے مکروہ تو نہیں ہے ۔ اگر مکروہ ہے تو حدیث کا حوالہ دیں یا کسی  کتاب کا حوالہ دیں؟

جواب

 آدھی آستین (ہاف سلیوز) والی قمیص یا شرٹ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس حالت میں نماز ادا کی تو کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 640):

"(و) كره (كفه) أي رفعه ولو لتراب كمشمر كمّ أو ذيل.

 (قوله: كمشمر كمّ أو ذيل) أي كما لو دخل في الصلاة وهو مشمر كمه أو ذيله".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں