بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت جنابت مین قرآن کی کمپوزنگ کرنا


سوال

حالت جنابت میں قرآن پاک کی کمپوزنگ درست ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر کمپوزنگ کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیت پر ہاتھ نہ لگے اور نہ زبان سے پڑھنے کی نوبت آئے صرف کی بورڈ سے بغیر پڑھے کمپوزنگ   کریں تو فی نفسہ شرعا جائز ہے،البتہ حالت  جنابت میں     قرآن عظیم  کی کمپوزنک    کرنا شرعا  نامناسب اور خلاف ادب  ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) لا تكرہ (كتابة قرآن والصحيفة أو اللوح على الأرض عند الثاني) خلافا لمحمد. وينبغي أن يقال إن وضع على الصحيفة ما يحول بينها وبين يده يؤخذ بقول الثاني وإلا فبقول الثالث قاله الحلبي

(قوله: خلافا لمحمد) حيث قال أحب إلي أن لا يكتب؛ لأنه في حكم الماس للقرآن حلية عن المحيط. قال في الفتح: والأول أقيس؛ لأنه في هذه الحالة ماس بالقلم وهو واسطة منفصلة فكان كثوب منفصل إلا أن يمسه بيده."

(کتاب الطہارۃ ،سنن الطہارۃ ، فروع فی الطہارۃ،(1/،175 174)،ط:دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144412100938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں