بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ نفاس میں جماع


سوال

بچے کی ولادت کے بعد میاں بیوی کا قریب آنا، اسی طرح ایک دوسرے کو چومنا جائز ہے؟

جواب

بچے کی ولادت کے بعد جب تک بیوی حالتِ نفاس میں ہو، شوہر کے لیے اس سے ازدواجی تعلق قائم کرنا (ناف سے لے کر گھٹنوں کے درمیان حصے سے بغیر حائل کے لطف اندوز ہونا) ناجائز ہے، البتہ ناف سے گھٹنے کے علاوہ جسم کے حصے سے بغیر حائل کے لطف اندوز ہوسکتا ہے (جس میں بوس و کنار بھی شامل ہے)۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 290):
"(قوله: يمنع) أي الحيض وكذا النفاس، خزائن". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144107201300

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں