بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ جنابت میں روزہ رکھنا


سوال

میراسوال یہ ہے کہ کیا کوئی آدمی جنابت کی حالت میں سحری کر کے روزہ رکھے تو کیا وہ ادا ہوجائے گا ؟کیا اس سے روزے میں کوئی فرق پڑے گا؟اوراگر کسی کو روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے اس روزے کا؟

جواب

1۔صورت مسئولہ میں جنابت کی حالت سحری کرکے روزہ رکھ لینے سے روزہ ہوجائے گا، البتہ اس کو عادت بنالینا ناپسندیدہ عمل ہے،بہتر افضل یہ ہےکہ انسان پہلےغسل کرلے اس کے بعد سحری کھا کرروزہ رکھ لے۔ 2۔خواب میں احتلام ہوجانے سے روزہ پراثر نہیں پڑتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200312

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں