بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت جنابت میں پاک چیزوں کو چھونے اور مستعمل پانی کی چھینٹوں کا حکم


سوال

السلام علیکم، 1۔ میرا سوال یہ ہے کہ غسل جنابت کی حالت میں کھانے پینے کی چیزوں اور برتنوں کو ہاتھ لگانے سے وہ ناپاک ہوجاتے ہیں یا نہیں؟ 2۔ غسل کے دوران استعمال شدہ پانی کی چھینٹیں بالٹی کے پانی میں جانے سے ناپاک تو نہیں ہوگا؟ جزاک اللہ

جواب

1- جنابت کی حالت میں جسم کی ناپاکی حکمی ہے، ظاہری نہیں۔ لہذا جب تک ہاتھوں پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو تو کسی بھی پاک چیز کو جنابت کی حالت میں صرف ہاتھ لگانے سے وہ ناپاک نہیں ہوگی۔ 2- ایسی چھینٹوں سے پانی ناپاک نہیں ہوتا، لیکن غسل کرتے وقت اس بات کی احتیاط کریں کہ چھینٹیں بالٹی میں نہ جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143407200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں