بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت حیض میں ناخن کاٹنا


سوال

کیاحالت حیض میں ناخن کاٹ سکتے ہیں؟

جواب

حالت حیض میں ناخن کاٹنے کے سلسلہ میں کوئی صریح جزئیہ نہیں مل سکا البتہ فقہائے کرام نے جنابت کی حالت میں ناخن اور بال کاٹنے کو مکروہ لکھا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لیے بھی حیض کی حالت میں ناخن کاٹنا اور زیر ناف، و بغل کے بال صاف کرنا مکروہ ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"حلق الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير كذا في الغرائب."

(کتاب الکراهیة ، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها جلد 5 ص: 358 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101860

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں