بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ حمل میں سورۃ یوسف کی تلاوت کرنا


سوال

حمل کے بعد سورۂ یوسف کی تلاوت کتنی آیات تک کرنی چاہیے؟

جواب

حالتِ حمل میں سورۂ یوسف کی تلاوت کرنا لازم نہیں ہے اور نہ ہی قرآن و حدیث میں اِس کی فضیلت وارد ہوئی ہے۔ ممکن ہے کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہو، لہذا اگر کوئی خاتون حالتِ حمل میں  سورۂ یوسف کی تلاوت کرنا چاہتی ہو تو جس بزرگ نے یہ عمل بتایا ہو اُن کی بتائی ہوئی ہدایت کے مطابق اس سورت کو پڑھ لے، اگر براہِ راست کسی بزرگ سے یہ بات نہ سنی ہو تو بہتر ہے کہ مکمل سورت ہی پڑھ لیا کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200593

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں