بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ حیض میں استخارہ کا طریقہ


سوال

خواتین حالتِ عذر میں استخارہ کیسے کریں؟

جواب

عذر کی حالت میں کسی معاملہ میں استخارہ کی ضرورت پڑجائے اور پاکی کے دنوں تک انتظار کا موقع نہ ہو تو  اس کام کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ دعا پڑھتی رہیں ’’اَللّٰھُمَّ خِرْلِيْ وَاخْتَرْ لِيْ‘‘، پھر جس طرف دل کا میلان ہوجائے اس پر عمل کرلیں، یہ دعا بھی حدیث سے ثابت ہے، البتہ اگر فوری فیصلہ نہ کرنا ہو تو پاکی کے دنوں میں باقاعدہ نفل پڑھ کر مسنون استخارہ کی کوشش کرنی چاہیے۔

’’حدثنا محمد بن بشار قال: حدثنا إبراهيم بن عمر بن أبي الوزير قال: حدثنا زنفل بن عبد الله أبو عبد الله، عن ابن أبي مليكة، عن عائشة، عن أبي بكر الصديق، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا أراد أمرا قال: «اللهم خر لي واختر لي»‘‘.

(سنن الترمذي حديث نمبر 3516)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں