بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں ہار پہننے کا حکم


سوال

میرے والدین نے احرام باندھا ہوا تھا،  ان کو کسی نے گیندہ (ایک خوشبو دار) پھول کا ہار پہنادیا، لیکن اسی درمیان کسی نے کہا کے ارے آپ تو احرام میں ہو تو انہوں نےفورا اتار دیا،  اور انہوں نے حج 5-7 سال پہلے کیاتھا، کیا اس صورت میں دم وغیرہ دینا ہوگا اگر ہاں تو اس کی کیا صورت ہو گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں احرام کی حالت میں پھولوں کا ہار ڈالنا مکروہ ہے، تاہم اس سے دم یا صدقہ لازم نہیں ہوگا۔ 

 غنیۃ الناسک میں ہے:

"ويكره له شم الريحان والطيب والسفرجل والأترنج وما أشبه ذلك."

(باب الاحرام، فصل فی مکروہات الاحرام، ص: 91، ط: ادارۃ القرآن)

حج عمرہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا میں ہے:

"احرام باندھنے کے بعد گلے میں پھولوں کا ہار ڈالنا مکروہ ہے، البتہ اس سے دم   یا صدقہ کچھ لازم نہیں ہو گا"۔

(حج عمرہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا ، ج: ۴، صفحہ: ۳۱۷)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں