اگر روزے کی حالت میں حلق میں دھول مٹی آجائے تو کیا حکم ہے؟
روزہ کی حالت میں دھول، مٹی، گرد وغبار اڑ کر بلا اختیار منہ میں چلا جائے، تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، کیوں کہ یہ ایسی چیزیں نہیں جن کا کھانا مقصود ہو اور ان سے بچنا بھی ممکن نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه۔۔الخ
(قوله: لعدم إمكان التحرز عنه) فأشبه الغبار والدخان لدخولهما من الأنف إذا أطبق الفم كما في الفتح۔۔الخ".
(كتاب الصوم، باب مايُفسد الصوم ومالا يفسده، ج:2، ص:395، ط:سعيد)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144509100693
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن