روزے کی حالت میں کچن میں گوشت کو مصالحہ لگانے کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھونے کے بعد وضو کرتے وقت ناک اور منہ میں کلی کرتے ہوئےحلق ميں جلن محسوس ہوئی ہے، میں نے اچھی طرح کلی کی، لیکن جلن محسوس ہوتی رہی، لیکن حلق میں کچھ داخل نہیں ہوا ،معلوم یہ کرنا ہے، روزے میں فرق تو نہیں ہوا؟
صورت مسئولہ میں اگر مصالحہ حلق میں نہیں گیا ،صرف اس کی خوشبو یا اثرات کے باعث حلق میں جلن محسوس ہوئی تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہو ا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"والحاصل أن الصوم يبطل بالدخول، والوضوء بالخروج."
(كتاب الطهارة، سنن الوضوء، 149/1، ط: سعید)
فتاوی ھندیہ میں ہے:
"ولو دخل حلقه غبار الطاحونة أو طعم الأدوية أو غبار الهرس، وأشباهه أو الدخان أو ما سطع من غبار التراب بالريح أو بحوافر الدواب، وأشباه ذلك لم يفطره كذا في السراج الوهاج."
(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، النوع الأول ما يوجب القضاء دون الكفارة، 203/1، ط: دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100857
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن