بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حلال جانوروں کی آنکھ کھانا


سوال

حلال جانور اور مچھلی کی آنکھ کھانا کیسا ہے؟

جواب

عام طور پر انسانی طبیعت حلال جانوروں کی آنکھ کو کھانا پسندید نہیں کرتی ،لیکن شریعت نے حلال جانوروں کی صرف  سات اشیاء کو حرام قرار دیا ہے،ان سات اشیاء میں حلال جانوروں کی آنکھ شامل نہیں،اس لیے اگر کوئی کھالے تو کوئی حرج نہیں ہے،مچھلی اور دیگر حلال جانورں کا حکم یکساں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"[تتمة] ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول سبعة: ‌الدم ‌المسفوح والذكر والأنثيان والقبل والغدة والمثانة والمرارة بدائع."

(کتاب الذبائح،ج6،ص311،ط؛سعید )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں